ٹریفک پلان کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائیگی، سی ٹی او

ٹریفک پلان کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائیگی، سی ٹی او

محرم کے جلوسوں کیلئے نظم و ضبط اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ٹی او اسلام آباد کائنات اظہر نے محرم کے جلوسوں کیلئے نظم و ضبط اور ٹریفک قوانین کی تعمیل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف پارکنگ کی مخصوص جگہیں استعمال کریں، آئی ٹی پی ٹریفک کی روانی کیلئے سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں، پارکنگ کیلئے مختص جگہوں کا استعمال کریں اور ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ سڑکوں پر تکلیف اور بھیڑ سے بچا جاسکے۔ سی ٹی او نے متنبہ کیا کہ ٹریفک پلان کی کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، نظم و ضبط کو برقرار رکھنے اور مذہبی اجتماعات کے دوران پریشانی سے بچنے کیلئے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ سڑکوں پر نظم و ضبط ، حفاظت اور ہموار ٹریفک مینجمنٹ کیلئے ضروری ہے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے ٹریفک کی نگرانی اور دارالحکومت میں قانون کے نفاذ کو یقینی بنانے میں سیف سٹی کیمروں کے کردار پر روشنی ڈالی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں