متوقع بارش کے پیش نظر ہائی الرٹ اقدامات کی ہدایت

 متوقع بارش کے پیش نظر ہائی الرٹ اقدامات کی ہدایت

نکاسی آب کے تمام نظام مکمل طور پر فعال رکھے جائیں: وزیر مواصلات

لاہور( این این آئی)مری اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں متوقع بارش کے پیش نظر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے تمام متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے تاکہ عوام کے تحفظ اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنایا جا سکے ۔صوبائی وزیر نے ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ مری اور ملحقہ علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کلیئرنس کیلئے تمام مشینری مکمل طور پر فعال اور ہر وقت تیار رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی لینڈ سلائیڈ یا سڑک بند ہونے کی صورت میں فوری کارروائی کیلئے ریسپانس ٹیمیں موجود رہیں۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ سڑکوں پر بارش کا پانی جمع نہ ہونے دیا جائے اور نکاسی آب کے تمام نظام مکمل طورپر فعال رکھے جائیں۔ بلڈنگ وِنگ کو خصوصی ہدایت کی گئی کہ تمام سرکاری عمارتوں خصوصاً ہسپتالوں کی چھتوں کا معائنہ کیا جائے اور ان کی ساختی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر نے تمام فیلڈ فارمیشنز کو چوکس رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں