راولپنڈی چیمبر کے زیراہتمام نمائش، غیر ملکی سفیروں کی گہری دلچسپی

راولپنڈی چیمبر کے زیراہتمام نمائش، غیر ملکی سفیروں کی گہری دلچسپی

ترکیہ اور سری لنکا کے اعلیٰ سفارتی نمائندوں کی شرکت، شاندار استقبال، نمائش کی تعریف کی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) چیمبر آف کامرس میڈ ہیلتھ اینڈ بیوٹی ایکسپو 2026میں غیر ملکی سفیروں کی گہری دلچسپی، راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آر سی سی آئی نے صحت اور فلاح و بہبود کے شعبوں میں پاکستان کے بین الاقوامی روابط کو مزید مضبوط کرنے کیلئے آر سی سی آئی میڈ ہیلتھ اینڈ بیوٹی ایکسپو منعقد کی جس میں ترکیہ اور سری لنکا کے اعلیٰ سفارتی نمائندوں نے شرکت کی۔ پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نظیروغلو اور پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر ریئر ایڈمرل فریڈ سینیوراتنے نے ایکسپو کا دورہ کیا، جہاں آر سی سی آئی کے صدر عثمان شوکت اور چیمبر کی قیادت نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

معزز مہمانوں نے نمائش میں مختلف سٹالز کا دورہ کیا، نمائش کنندگان سے ملاقات کی اور صحت، فارماسیوٹیکل، فلاح و بہبود اور بیوٹی انڈسٹری سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز کو ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کیلئے آر سی سی آئی کی کاوشوں کو سراہا۔ سفیر عرفان نظیروغلو نے ایکسپو کو جدت، سرمایہ کاری اور سرحد پار کاروباری تعاون کے فروغ کیلئے ایک اہم اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ دوستی اور اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں