سمر فیسٹا طالبات کو نئی مہارتیں سیکھنے کا موقع فراہم کرتا، سیکرٹری تعلیم
اسلام آباد کالج فار گرلز ایف 6/2میں سمر فیسٹا اور سمر کیمپ جاری، رنگارنگ تقریبات
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی نظامتِ تعلیم کے زیرِانتظام اسلام آباد کالج فار گرلز ایف 6/2میں دو ہفتوں پر مشتمل سمر فیسٹا اور سمر کیمپ جاری، سمر فیسٹا اور سمر کیمپ کا مقصد طالبات کی تعلیمی، تخلیقی، تکنیکی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ندیم محبوب نے کہا کہ سمر فیسٹا طالبات کو روایتی کلاس روم تعلیم سے آگے بڑھ کر نئی مہارتیں سیکھنے اور اپنی صلاحیتوں کو عملی طور پر آزمانے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف کورسز، رنگا رنگ سرگرمیوں اور عملی ورکشاپس کے ذریعے طالبات اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ خود اعتمادی اور قائدانہ اوصاف بھی حاصل کریں گی۔ ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامتِ تعلیم جاوید اقبال مرزا نے کہا کہ تعلیم فرد کی شخصیت سازی اور قومی ترقی کی بنیاد ہے۔