ڈپٹی کمشنر سرگودہا کا محرم الحرام کے جلوس روٹس اور مختلف مجالس کا دورہ
بھلوال (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر سرگودہا کا ڈی پی او کے ہمراہ رات گئے محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری، ڈی پی او سرگودھا صہیب اشرف نے اسسٹنٹ کمشنر بھلوال وحید حسن گوندل کے ہمراہ رات گئے محرم الحرام کے جلوس روٹس اور مختلف مجالس کا دورہ کیا۔
اس موقع پر صدرمرکزی امام بارگاہ سید اقبال حسین شاہ،جنرل سیکرٹری راجہ امجد حسین،سید مقصود شاہ،سید فائق نقوی،سیداحسن کاظمی،سید فرخ عباس،صاف ستھرا پنجاب رانا تیمور،رانا شہزاد، طارق محمود ڈوگر سمیت بلدیہ اہلکار سید کمیل شاہ،رانا اسد ودیگران بھی موجود تھے دورے کے دوران سکیورٹی انتظامات، صفائی ستھرائی، نکاسی آب، سٹریٹ لائٹس، لٹکتی تاروں، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور عزاداروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔