اے وی سی سی کے تفتیشی انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج
کراچی (این این آئی) نیو ٹاؤن پولیس نے اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل(اے وی سی سی) کے تفتیشی افسر انسپکٹر رضوان احمد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت کے حکم پر نیو ٹاؤن پولیس نے معشوق علی کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 203/26 اے وی سی سی کے تفتیشی افسر انسپکٹر رضوان احمد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ انسپکٹر رضوان احمد ایک کیس میں عدالت میں کیس فائل کی لا پرواہی برتنے اور عدالت کو گمراہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور تفتیشی افسر انسپکٹر رضوان احمد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔