گداگری ایکٹ کے تحت بڑی کارروائی، 7پیشہ ور بھکاری گرفتار
کراچی (آئی این پی)گداگری ایکٹ کے تحت بڑی کارروائی، 7پیشہ ور بھکاری گرفتار کرلیے گئے ۔
ضلع ملیر کے تھانہ ابراہیم حیدری کی پولیس نے دورانِ گشت مین روڈ، نزد بینظیر چوک پر کارروائی کرتے ہوئے سڑکوں پر شہریوں کو تنگ کرنے اور بھیک مانگنے میں ملوث عناصر کو دھر لیا۔پولیس نے موقع سے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھیک مانگی گئی نقد رقم برآمد کی۔گرفتار تمام ملزمان کے خلاف تھانہ ابراہیم حیدری میں مقدمہ الزام نمبر 465/2026 گداگری ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا ہے ۔