غیر اخلاقی اور قابلِ اعتراض سرگرمیوں میں ملوث 16افراد پکڑے گئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی ضلع جنوبی مہزور علی کی ہدایات اور نگرانی میں درخشاں پولیس نے کومبنگ آپریشن کے دوران فحاشی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف موثر کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔
پہلی کارروائی بدر کمرشل فیز 5 میں واقع ایک مقام پر کی گئی، جہاں سے پانچ مرد، دو خواجہ سرا اور ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ۔دوسری کارروائی مسلم کمرشل فیز 6 میں کی گئی کاروائی کے دوران چار مرد، تین خواجہ سرا اور ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 16 ملزمان کو گرفتار کیا گیا گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات تھانہ درخشاں میں درج کر لیے گئے ہیں گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ضلع جنوبی پولیس جرائم اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔