مکان سے ایک شخص کی پھندہ لگی لاش برآمد

مکان سے ایک شخص کی  پھندہ لگی لاش برآمد

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے لائنزایریا میں مکان سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے ۔

چھیپا حکام کے مطابق لائنز ایریا بابا آئل والی گلی کے قریب گھر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے ۔لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ لاش کی شناخت 24 سالہ محمد آمین ولد عنایت اللہ سے ہوئی۔ایس ایچ او بریگیڈ عمران آفریدی نے بتایا کہ اہل خانہ کی ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ شخص نے گلے میں پھندا لگاکر خود کشی کی ہے ۔ہلاک ہونے والا شخص کئی ماہ سے بے روزگار تھا۔ پولیس اس حوالے سے مذید تفتیش کررہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں