ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کا نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جوہر آباد کا معائنہ
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جوہر آباد کا معائنہ کیا ،
اس دوران ڈی ایس پی لیگل اور لائن آفیسر بھی ان کے ہمراہ تھے ڈی پی او خوشاب نے پولیس لائن کے ملٹی پرپزہال کی تزئین و آرائش اور صحت و صفائی کی صورت کا حال کاتفصیلی جائزہ لیا اور افسران کو ہال کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدائت کی ، ڈی پی او خوشاب نے پولیس لائن میں قائم ڈسپنسری کا بھی معائینہ کیا اور وہاں پر دستیاب ادویات کی فہرست کی پڑتال کی۔، انہوں نے ڈسپنسری انچارج کو ہدائت کی پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی ضروریات کے مطابق فہرست میں شامل تمام ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے ۔