بلا شبہ دنیا میں سب سے عظیم ہستی اگر کوئی ہے تو وہ استاد

 بلا شبہ دنیا میں سب سے عظیم ہستی اگر کوئی ہے تو وہ استاد

بلا شبہ دنیا میں سب سے عظیم ہستی اگر کوئی ہے تو وہ استاد اگر یہ کہا جائے کہ ترقی کا دارومدار اساتذہ پر ہے تو بے جا نہ ہوگا ، ٹیچرز یونین

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بلا شبہ دنیا میں سب سے عظیم ہستی اگر کوئی ہے تو وہ استاد کی ہے جو نہ صرف انسانیت کا درس دینے کے ساتھ ساتھ معاشرے کا ایک اہم فرد بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتا ہے اگر یہ کہا جائے کہ دنیا کی ترقی کا دارومدار اساتذہ پر ہے تو بے جا نہ ہوگا بلا شبہ قابل احترام ہیں وہ لوگ جو اپنے شعبہ سے مخلص ہو کر اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں ان خیالات کا اظہار پنجاب ٹیچرز یونین کے صوبائی صدر ڈاکٹر محمد ادریس قادری نے رانا جاوید اقبال کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ رانا جاوید اقبال کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جو ایک باشعور معلم باصلاحیت منتظم مخلص انسان باوقار جفا کش نفیس اور زیر خیالات کے مالک شائستہ لب و لہجہ نفیس سیرت اہل فکر و دانش جنہوں نے اپنی پوری سروس کے دوران فرش شناسی دیانت داری اور خلوص کی مثالیں قائم کی ہیں بعدزاں ان کے اعزاز میں ایک پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا اور انہیں تحائف پیش کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں