ایس پی انوسٹی گیشن کا جلوس و مجالس کے روٹس کا دورہ
پھلروان (نمائندہ دنیا)محرم الحرام کے سلسلے میں سکیورٹی ہائی الرٹ، ایس پی انوسٹی گیشن کا جلوس و مجالس کے روٹس کا دورہ ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سرگودھا محمد صہیب اشرف کے خصوصی احکامات کی روشنی میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے ضلع بھر سمیت پھلروان میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایس پی انوسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ نے ڈی ایس پی بھلوال اور ایس ایچ او پھلروان کے ہمراہ مختلف امام بارگاہوں، مجالس کے مقامات اور جلوس کے روٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔