پٹرولیم قیمتوں کا خیرمقدم،مزید کمی کی جائے ،مولانا بشیر فاروقی
نرخ 11رمضان سے پہلے والے نافذ،ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی جائےعوام کی خواہش ہے کہ پٹرول 225روپے لٹر ہونا چاہیے ،چیئرمین سیلانی ویلفیئر
کراچی(سٹی ڈیسک)سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بانی اور چیئرمین مولانا بشیر فاروقی نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں نمایاں کمی کا خیر مقدم کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ 11 رمضان سے پہلے والے نافذ کرکے پبلک ٹرانسپورٹ،جہاز اور ٹرینوں کے کرایوں میں بھی کمی جائے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے 28 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے 31 پیسے فی لیٹر کی نمایاں کمی یقینا ً ایک تعریفی قدم ہے تاہم اس میں مزید کمی کی گنجائش نکالی جائے ۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی جنگ سے پہلے والی قیمتیں بحال کی جائیں،کیونکہ عالمی مارکیٹ میں بھی پرانی قیمتیں بحال ہوچکی ہیں۔مولانا بشیر فاروقی نے دعا کی اللہ تعالیٰ وزیر اعظم،وفاقی وزیر خزانہ،وفاقی وزیر پیٹرولیم اور دیگر متعلقہ حکام کو توفیق دے کہ وہ اگلے فیصلے بھی عوام کی فلاح اور آسانی کے لیے کریں۔ اس شدید مہنگائی کے دور میں عوام کی خواہش ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل سوا دو سو روپے سے زیادہ نہیں ہونا چاہیئے ۔