راؤ اشرف اقبال کے والدین کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا

راؤ اشرف اقبال کے والدین کے  ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا

میلسی (نامہ نگار) سیکرٹری یونین کونسل محمد شاہ راؤ اشرف اقبال، راؤ حشمت اقبال، راؤ جاوید اقبال اور راؤ شاہد اقبال کے والدین کے ایصال ثواب کیلئے محفل اور اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا۔

یہ محفل ان کی رہائش گاہ بستی ہری چند میں منعقد ہوئی جس میں مختلف علماء کرام نے تلاوت، نعت رسول مقبول ؐ کے بعد سیرت النبی ؐ، صحابہ کرامؓ اور اہل بیتؓ کے موضوعات پر تقاریر کیں۔ محفل میں خصوصی بیان قاری ابراہیم اور قاری محمد رمضان نے کیا۔آخر میں معروف عالم دین مولانا حامد اللہ نے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں