ریت کے مقررہ نرخوں سے زائد وصولی،تحقیقات کامطالبہ

ریت کے مقررہ نرخوں سے  زائد وصولی،تحقیقات کامطالبہ

میلسی (نامہ نگار) فتح پور کے رہائشی نیامت علی نے مبینہ طور پر الزام عائد کیا ہے کہ میلسی میں ریت کے ٹھیکیدار خرم بھٹی کی جانب سے مقررہ نرخوں سے زائد رقم وصول کی جا رہی ہے۔۔۔

 ، جس کے باعث شہریوں اور ریڑھی بانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔  ریت کے ٹھیکیدار ہزاروں روپے اضافی وصول کر رہے ہیں۔جاری رسید پر 300 روپے فی سیکڑا درج ہے، تاہم 200 فٹ ریت کے عوض ان سے مبینہ طور پر 4 ہزار روپے وصول کیے گئے ، جبکہ ان کے بقول رسید کے مطابق یہ رقم 600 روپے بنتی ہے ۔ انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ ریڑھی بانوں سے بھی مقررہ 200 روپے کے بجائے 500 روپے وصول کیے جا رہے ہیں جو سراسر زیادتی ہے ۔ متاثرہ شہری نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر الزامات کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور زائد وصولی ثابت ہونے کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ دوسری جانب ریت کے ٹھیکیدار خرم بھٹی نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وصولی حکومت کے مقررہ شیڈول کے مطابق 30 روپے فی فٹ کے حساب سے کی جا رہی ہے اور تمام رقوم قانونی ضوابط کے مطابق ہی وصول کی جاتی ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں