جماعت اسلامی یوتھ جلال پور کی نئی تنظیم سازی مکمل

جماعت اسلامی یوتھ جلال  پور کی نئی تنظیم سازی مکمل

جلال پور پیروالا (نامہ نگار) جماعت اسلامی یوتھ تحصیل جلال پور پیروالا کی نئی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی۔

ضلعی و تحصیل رہنماؤں کی مشاورت سے نئی کابینہ کا اعلان کیا گیا، جس کے مطابق خواجہ آصف کو صدر جبکہ خضر حیات اعوان کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔دیگر عہدیداران میں زبیر حمید کو نائب صدر سٹی، خادم حسین کو نائب صدر تحصیل اور حافظ ذوالفقار کو نائب صدر تحصیل منتخب کیا گیا ہے ۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے امید ظاہر کی ہے کہ نئی تنظیم نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور جماعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں