ڈی پی او کی تھانہ دائرہ دین پناہ میں کھلی کچہری، مسائل سنے

ڈی پی او کی تھانہ دائرہ دین پناہ میں کھلی کچہری، مسائل سنے

درخواستوں پر فوری، شفاف اور میرٹ پر کارروائی کی جائے ،منصور قمر کی ہدایت

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) عوام کے جان و مال کے تحفظ اور شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے ڈی پی او کوٹ ادو منصور قمر نے تھانہ دائرہ دین پناہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔تفصیل کے مطابق کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز پیش کیں، جنہیں ڈی پی او منصور قمر نے تفصیل سے سنا اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہی درخواستوں کے فوری، شفاف اور میرٹ پر حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل کوٹ ادو وسیم اکبر خان بھی موجود تھے ۔ڈی پی او منصور قمر نے کہا کہ شہریوں کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی، ہر فرد کو قانون کے مطابق انصاف فراہم کرنا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں سے خوش اخلاقی اور ذمہ داری کے ساتھ پیش آیا جائے اور تمام شکایات کو میرٹ پر نمٹایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو مضبوط بنانا اور مسائل کا فوری ازالہ یقینی بنانا ہے ۔شہریوں نے کھلی کچہری کے انعقاد کو سراہتے ہوئے حکومت پنجاب، آئی جی پنجاب اور ڈی پی او کوٹ ادو کے عوام دوست اقدامات کو خوش آئند قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں