زیر تعمیر مکان کا لینٹر گرنے سے مالک سمیت دو افراد جاں بحق

زیر تعمیر مکان کا لینٹر گرنے سے مالک سمیت دو افراد جاں بحق

خانیوال بلال کالونی میں حادثہ پیش آیا،،ایک مزدور زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)بلال کالونی میں زیر تعمیر مکان کا لینٹر اچانک گرنے سے مالک مکان سمیت تین افراد ملبے تلے دب گئے ، جن میں سے مالک مکان اور ایک مزدور جاں بحق جبکہ ایک مزدور شدید زخمی ہو گیا۔تفصیل کے مطابق خانیوال کی بلال کالونی میں زیر تعمیر مکان کا لینٹر تعمیراتی کام کے دوران اچانک زمین بوس ہو گیا، جس کے نتیجے میں مالک مکان سمیت تین افراد ملبے تلے دب گئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ زخمیوں کی شناخت 45 سالہ بابر، 32 سالہ فرحان اور 30 سالہ صابر کے نام سے ہوئی، جنہیں تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ہسپتال میں مالک مکان بابر اور ایک مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ، جبکہ ایک مزدور زیر علاج ہے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق امدادی کارروائی کے دوران زخمیوں کو موقع پر ہی طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ریسکیو آپریشن میں 11 گاڑیوں اور 48 ریسکیورز نے حصہ لیا، جبکہ ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد امتیاز نے آپریشن کی نگرانی کی۔ بروقت کارروائی کے باعث ریسکیو ٹیم نے آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں