حکومتی اقدامات سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ، شاہد اقبال
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری اور معروف قانون دان چودھری محمد شاہد اقبال ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کو درپیش معاشی اور انتظامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور ملکی معیشت بتدریج استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی ترقی، عوامی فلاح اور قانون کی بالادستی کے لیے تمام اداروں کو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرنا ہوں گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اصلاحاتی پالیسیوں کے ذریعے عوامی مسائل کے حل کے لیے مزید اقدامات کرے گی۔