نوجوان وکلا انصاف کی فراہمی میں کردار ادا کریں، صدف عادل

نوجوان وکلا انصاف کی فراہمی  میں کردار ادا کریں، صدف عادل

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے رکن اور چیئرمین ٹائیگرز فورم چودھری محمد صدف عادل جٹ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نوجوان وکلا عدالتی نظام کا قیمتی سرمایہ ہیں،

انہیں محنت، دیانتداری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے قانون کی بالادستی کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ وکالت صرف پیشہ نہیں بلکہ عوام کے حقوق کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کا اہم فریضہ ہے ۔ نوجوان وکلا سینئر وکلا کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں اور قانونی علم میں مسلسل اضافہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ بار اور بینچ کے درمیان باہمی احترام اور تعاون مضبوط نظام انصاف کی بنیاد ہے ۔ٹائیگرز فورم نوجوان وکلا کی رہنمائی اور فلاح کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں