میپکو جلالپور میں سیفٹی سیمینار، اہلکاروں کو حفاظتی ہدایات
افسران کا فیلڈ میں کام کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد اور احتیاطی تدابیر پر زور
جلال پور پیروالا (نامہ نگار) میپکو آفس جلال پور پیروالا میں سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں میپکو افسران سمیت اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تفصیل کے مطابق میپکو کی جانب سے منعقدہ سیمینار میں فیلڈ میں کام کرنے والے اہلکاروں کو حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایات دی گئیں۔ اس موقع پر ایس ای میپکو ساجد حسین گوندل، ایکسین میپکو طارق محمود ڈار اور ایس ڈی او سیفٹی میپکو ساجد قیصر بھٹہ نے اہلکاروں کو کام کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور حفاظتی اصولوں پر عمل کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔افسران نے کہا کہ بجلی کے کام کے دوران معمولی غفلت بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے ، اس لیے تمام اہلکار حفاظتی اصولوں کو اولین ترجیح دیں۔سیمینار کا مقصد فیلڈ میں خدمات انجام دینے والے میپکو اہلکاروں کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچاؤ کے لیے شعور اجاگر کرنا تھا۔