لاک ڈاؤن ختم کر کے کاروبار بحال کیے جائیں، شیخ راشد اکرام

لاک ڈاؤن ختم کر کے کاروبار  بحال کیے جائیں، شیخ راشد اکرام

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکن شیخ راشد اکرام نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر لاک ڈاؤن ختم کر کے رات کے اوقات میں کاروبار کرنے والے ریسٹورنٹس، کیفے ، فاسٹ فوڈ اور دیگر کھانے پینے کے کاروبار کو بحال کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ایران امریکہ جنگ کے باعث کفایت شعاری کے نام پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں، تاہم حالات معمول پر آنے کے بعد ان پابندیوں کا برقرار رہنا مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ رات کے اوقات میں کام کرنے والے لاکھوں افراد کے روزگار کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں