زکریا یونیورسٹی میں نوجوانوں کیلئے کاروباری جدت پر تربیتی سیشن
ملتان (خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی میں پنجاب سینٹر آف ایکسی لینس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم، ہوم ڈیپارٹمنٹ کے فلیگ شپ پروگرام ‘‘پنجاب یوتھ انوویشن اینڈ انکیوبیشن کمپٹیشن 2026’’ کے تحت تربیتی و آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا،
جس کا مقصد نوجوانوں میں کاروباری سوچ، جدت پسندی اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔تقریب میں وائس چانسلر نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے شرکاء سے خطاب کیا۔ انہوں نے نوجوانوں کی سماجی و معاشی خودمختاری اور بزنس انکیوبیشن سینٹرز (BICs) کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقابلہ نوجوانوں کو اپنے تخلیقی خیالات کو عملی اور کامیاب کاروباری منصوبوں میں تبدیل کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے ۔