بہاؤالدین زکریا ؒ کا عرس،انتظامی اجلاس

 بہاؤالدین زکریا ؒ کا عرس،انتظامی اجلاس

ملتا ن(وقائع نگار خصوصی)شیخ الاسلام حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ کے 787ویں سالانہ عرس مبارک (بمطابق چاند)کی تین روزہ تقریبات 20 جولائی سے شروع ہوں گی۔

عرس کے موقع پر سکیورٹی، صفائی، ٹریفک اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ضلعی محکموں کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راشد محمود، اسسٹنٹ کمشنر سٹی ازکیٰ سحر، پولیس، محکمہ اوقاف، میونسپل کارپوریشن، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی اور انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں