جعلی دستاویز عدالت جمع کرانے والے 3افراد کیخلاف مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر )شہری کی زمین ہتھیانے کیلئے جعلی کاغذات عدالت میں جمع کرانے کے الزام میں پولیس نے عورت سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
چہلیک پولیس کو ناظم حسین نے بتایا کہ ملزمہ مسرت بی بی ،ارباب اور معراج نے جعل سازی اور دھوکہ دہی سے زمین ہتھیانے کیلئے جعلی کاغذات عدالت میں پیش کئے جس کی تصدیق نہ ہوسکی اور زمین واپس کرنے کیلئے وعدہ کیا جو قبضہ دینے سے انکاری ہوگئے ۔