غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ پر 9 دکانداروں کو جرمانے

غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ  پر 9 دکانداروں کو جرمانے

جلال پور پیروالا (نامہ نگار) تحصیل انتظامیہ اور پیرا فورس کی کارروائی، غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ اور سرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے والے 9 دکانداروں کو 70 ہزار روپے سے زائد جرمانے کر دیئے گئے ۔

تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر مکرم سلطان سہو نے انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس شاہزیب الطاف بھٹہ کے ہمراہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ اس دوران خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف جرمانے عائد کیے گئے جبکہ گزشتہ ہفتے سیل کی گئی 3 دکانیں جرمانے اور بیان حلفی کے بعد ڈی سیل کر دی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔، دکاندار ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں، بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے مہنگی ایل پی جی فروخت کرنے والوں کی نشاندہی کی اپیل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں