برف کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ، شہریوں کا کارروائی کا مطالبہ

برف کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ، شہریوں کا کارروائی کا مطالبہ

گرمی بڑھتے ہی برف مہنگی، 700 روپے والا بلاک 1800 روپے میں فروخت

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا)گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی برف کے نرخوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو گیا، جس کے باعث ٹھنڈا پانی غریب شہریوں کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے ۔تفصیل کے مطابق کہروڑپکا شہر اور گردونواح میں گرمی بڑھنے کے بعد برف کے ڈیلرز اور کارخانہ مالکان نے مبینہ طور پر اپنی مرضی کے نرخ مقرر کر لیے ہیں۔ شہریوں کے مطابق 700 روپے میں فروخت ہونے والا برف کا بلاک اب 1800 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے ۔عوامی، سماجی اور شہری حلقوں نے برف کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے ، نرخوں کو کنٹرول کیا جائے اور گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں