کتے نے بچے کو کاٹ لیا منع کرنے پر خاتون پر تشدد
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) تھانہ سٹی سرور شہید کے علاقہ چک نمبر 570 ٹی ڈی اے میں پالتو کتے کے کاٹنے سے 10 سالہ بچہ زخمی ہو گیا،
جبکہ منع کرنے پر بچے کی والدہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق محمد حسین نامی بچہ دودھ لے کر گھر جا رہا تھا کہ ملزمان کے پالتو کتے نے حملہ کر کے اسے ٹانگ پر کاٹ لیا۔ بچے کی والدہ نے کتے کو باندھنے کا کہا تو ملزمان محمد بلال اور محمد حنیف نے خاتون پر تشدد کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔