سمال ٹریڈرز کی انجمن تاجران کے عہدیداروں کو مبارکباد

سمال ٹریڈرز کی انجمن تاجران  کے عہدیداروں کو مبارکباد

ملتان (لیڈی رپورٹر)چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کی جانب سے انجمن تاجران اورنگزیب روڈ تا منظور آباد چوک اور انجمن تاجران بازار کپڑی تیلیاں کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ہار پہنائے گئے اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔۔۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے صدر ظفر اقبال صدیقی نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، تاہم بلدیاتی اداروں میں مؤثر نمائندگی نہ ہونے کے باعث تاجروں کے مسائل حل نہیں ہو پا رہے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ چیمبر آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گا اور ہر یونین کونسل سے اہل، دیانتدار اور عوام دوست تاجر امیدوار میدان میں اتارے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں