سیوریج منصوبے کی سست روی دکانداروں کا نوٹس لینے کا مطالبہ
وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی) پرانے لاری اڈا پر جاری سیوریج منصوبے میں سست روی کے باعث دکاندار ۔۔۔
شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ دکانوں کے سامنے مٹی کے بڑے ڈھیر جمع ہونے سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو گئی ہیں۔متاثرہ دکانداروں کے مطابق کئی روز گزرنے کے باوجود مٹی نہیں ہٹائی گئی، جس کے باعث نہ صرف آمدورفت متاثر ہے بلکہ متعدد مزدور بھی بے روزگار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رات کے وقت دکانوں کی حفاظت کے لیے انہیں خود پہرہ دینا پڑ رہا ہے ۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ بلدیہ حکام اور پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ انتظامیہ کو کئی بار صورتحال سے آگاہ کیا گیا، تاہم تاحال کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔متاثرین نے کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر مٹی ہٹائی جائے اور سیوریج منصوبہ جلد مکمل کیا جائے تاکہ کاروباری سرگرمیاں بحال ہو سکیں۔