پسند کی شادی پر جان کو خطرہ ،لڑکی کا تحفظ فراہم کرنیکا مطالبہ
والد نے شوہر پر اغوا کا مقدمہ درج کرادیا،تحریم کی شوہر کے ہمراہ پریس کانفرنس
بورے والا (نمائندہ دنیا) پسند کی شادی کرنے والی دوشیزہ نے جان کو لاحق خطرے کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ تحریم فاطمہ نے اپنے شوہر عباس ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے اور وہ خوشی سے زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔تحریم فاطمہ کے مطابق اس کے والد نے اس کے شوہر عباس ملک سکنہ بستی بھاگاں والی کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا، حالانکہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا اور اس نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے ۔نو بیاہتا جوڑے نے کہا کہ انہیں ورثاء کی جانب سے دھمکیوں کا سامنا ہے ، جس کے باعث وہ خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، ڈی پی او وہاڑی اور ڈی ایس پی بورے والا سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی۔تحریم فاطمہ نے کہا کہ انہیں قانونی تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ امن و سکون کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکیں۔