بابا حاجی شیر دیوانؒ کا عرس، آج آخری روز، ہزاروں زائرین کی آمد

بابا حاجی شیر دیوانؒ کا عرس، آج آخری روز، ہزاروں زائرین کی آمد

دربار پر سکیورٹی کے سخت انتظامات، بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کر دیا

وہاڑی،بورے والا (نمائندہ خصوصی ،نمائندہ دنیا) برصغیر پاک و ہند کے معروف صوفی بزرگ حضرت بابا حاجی شیر دیوانؒ کے تین روزہ سالانہ عرس کی تقریبات آج اختتام پذیر ہو رہی ہیں۔ عرس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے ہزاروں زائرین دربار پر پہنچ رہے ہیں۔زائرین کی بڑی تعداد کے باعث دربار کے اطراف اور شہر کے مرکزی بازاروں میں رونق بڑھ گئی ہے ، جبکہ خریداری اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے عرس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ڈی سی وہاڑی خالد جاوید گورائیہ اور ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایت پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے ۔ڈی ایس پی رانا عمران ٹیپو سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ امن و امان برقرار رکھا جا سکے ۔دوسری جانب بار ایسوسی ایشن بورے والا نے عرس کے سلسلے میں آج ہڑتال کا اعلان کیا ہے ، جس کے باعث وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں