گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کا اجرا روزانہ ہدف مکمل کرنے کی ہدایت
وہاڑی(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صبا سحر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں وانڈاجات اور گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے اجرا سے متعلق ریونیو افسران کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ریونیو افسران کو روزانہ مقررہ ہدف مکمل کرنے اور زیر التوا انتقالات جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صبا سحر نے کہا کہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ زمین کی ملکیت کے تحفظ اور قانونی شناخت کی مضبوط ضمانت ہے۔ ، اس لیے اس کے اجرا کے عمل میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ شہریوں کو بروقت سہولت فراہم ہو۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments