کانسٹیبل آصف علی کا یومِ شہادت عقیدت واحترام سے منایا گیا

 کانسٹیبل آصف علی کا یومِ شہادت عقیدت واحترام سے منایا گیا

پولیس افسروں کی قبر پر حاضری ،قرآن اور فاتحہ خوانی کی گئی ، اہلخانہ کو تحائف پیش

ماچھیوال (نامہ نگار )پٹرولنگ پولیس ضلع وہاڑی کے شہید کانسٹیبل آصف علی شاہ کا یومِ شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع وہاڑی محمد وسیم اعجاز کی قیادت میں پولیس افسران نے شہید کی قبر پر حاضری دی، قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی، پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ مسلح گارڈ نے سلامی پیش کی۔ بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس کی ہدایت پر شہید کے اہلِ خانہ سے ملاقات کرکے انہیں تحائف پیش کیے گئے اور یقین دلایا گیا کہ محکمہ اپنے شہداء کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی محمد وسیم اعجاز نے کہا کہ شہید آصف علی شاہ نے فرض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرکے محکمہ پولیس اور قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ تقریب میں سب انسپکٹر محمد امجد وصلی، اے ایس آئی طارق فرید، ریاض بھٹی سمیت دیگر افسران و اہلکار بھی شریک ہوئے اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...