کچہری کے سامنے ٹوٹا مین ہول، حادثے کا خدشہ

 کچہری کے سامنے ٹوٹا  مین ہول، حادثے کا خدشہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ڈسٹرکٹ کچہری خانیوال کے مرکزی داخلی گیٹ کے سامنے واقع سیوریج مین ہول کا ڈھکن ٹوٹ کر اندر گر گیا، جس سے وہاں گہرا اور کھلا گڑھا بن گیا ہے ۔

 روزانہ ہزاروں سائلین، وکلاء، عدالتی عملہ اور شہری اسی راستے سے گزرتے ہیں، جس کے باعث کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بارش کے بعد پانی کی نکاسی کے لیے آنے والی واسا کی گاڑی کے گزرنے کے دوران مین ہول کا ڈھکن ٹوٹ گیا۔ واقعے کے باوجود متعلقہ ادارے کی جانب سے نہ حفاظتی بیریئرز نصب کیے گئے ہیں اور نہ ہی مرمت کا کام شروع کیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...