ندیم سہیل بھٹی کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب
وہاڑی(نمائندہ خصوصی )محکمہ فاٹا وہاڑی میں جونیئر کلرک ندیم سہیل بھٹی کی 31 سالہ سرکاری خدمات مکمل ہونے پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی، جس میں افسران، ملازمین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
شرکاء نے پھولوں کے ہار اور گلدستے پیش کرتے ہوئے ان کی دیانت داری، فرض شناسی اور ذمہ دارانہ خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر ندیم سہیل بھٹی نے کہا کہ انہیں 31 برس تک ایمانداری، لگن اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دینے کا موقع ملا، جبکہ ساتھیوں کی محبت اور تعاون ان کا قیمتی سرمایہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments