ڈی پی او خانیوال کی روزانہ کھلی کچہری شکایات پر فوری کارروائی کا حکم
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال محمد عابد کی جانب سے دفتر میں روزانہ کھلی کچہری کا انعقاد جاری ہے ۔
ڈی پی او نے شہریوں کی شکایات اور درخواستیں سنیں، متعلقہ افسران سے موقع پر رپورٹس طلب کیں اور میرٹ کے مطابق فوری ازالے کے احکامات جاری کیے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح شہریوں کو فوری، شفاف اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی ہے۔ ، اس لیے کسی بھی سائل کو انصاف کے حصول کے لیے غیر ضروری انتظار یا سفارش کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام درخواستوں کو قانون اور میرٹ کے مطابق نمٹایا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments