پیپلز پارٹی ہمیشہ بے سہارا اور طبقات کی جماعت رہی : عدنان خالد
مونڈکا (نامہ نگار ) پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر برائے حلقہ پی پی 270 اور صوبائی رہنما چوہدری عدنان خالد نے عمر فاروق، جام اشرف کلیم مونا، محمد خضر اور حسن رضا خان کشک کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ غریب، نادار، بے سہارا اور محروم طبقات کی جماعت رہی ہے اور خواتین کے سماجی و معاشی تحفظ کے لیے مؤثر قانون سازی کی۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے خواتین کو معاشی تحفظ فراہم کیا گیا۔، جبکہ وائلٹ سم کی فراہمی نوابزادہ افتخار احمد خان، ایم این اے اور سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب، کی مخلصانہ کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔ چوہدری عدنان خالد نے کہا کہ نوابزادہ افتخار احمد خان نے اپنے انتخابی حلقہ این اے 176 میں تعلیم، صحت اور بنیادی انفراسٹرکچر کے شعبوں میں نمایاں ترقیاتی کام کرائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments