جعلی چیک ، غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر پر 2 مقدمات درج
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کاروباری لین دین میں مبینہ طور پر جعلی چیک کے ذریعے 54 لاکھ 18 ہزار روپے ہتھیانے اور ہائی روف گاڑی میں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر نصب کرنے کے دو الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ۔
پولیس کے مطابق پہلے واقعے میں مدعی نے درخواست دی کہ راقب رحمان نے کاروباری لین دین کے دوران اس سے 54 لاکھ 18 ہزار روپے ادھار لیے اور واپسی ادائیگی کے لیے مبینہ طور پر جعلی چیک دے کر دھوکہ دہی کا ارتکاب کیا۔، ۔ دوسرے واقعے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیہ کے رہائشی محمد ساجد کو ہائی روف گاڑی میں غیر قانونی طور پر ایل پی جی سلنڈر بطور ایندھن استعمال کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی اور عوام الناس کی جان کو خطرے میں ڈالا، جس پر اس کے خلاف دفعہ 285 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments