زکریا یونیورسٹی میں ڈیجیٹل نظام، داخلہ پالیسی کا جائزہ
ملتان (خصوصی رپورٹر)بہائالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں تمام ڈینز، شعبہ جات کے چیئرمینز اور ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔اجلاس میں سال 2026 کے داخلہ جات سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے تیار کیے گئے سافٹ ویئر کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور اسے حتمی شکل دے دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ تمام دفتری امور اسی سافٹ ویئر کے ذریعے انجام دیے جائیں گے۔ ، جبکہ تمام شعبہ جات کے سربراہان کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا۔ وائس چانسلر نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے یونیورسٹی کے انتظامی امور کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں یونیورسٹی کے انٹرنیٹ نظام کو اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے بھی شرکا کو آگاہ کیا گیا تاکہ طلبہ، اساتذہ اور ملازمین کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments