خاتون کی خودکشی کی کوشش ریسکیو اہلکاروں نے ناکام بنادی
خاتون کی خودکشی کی کوشش ریسکیو اہلکاروں نے ناکام بنادی صائمہ گھریلو جھگڑوں سے تنگ تھی ، دریا میں چھلانگ لگانے کی کوشش کی
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) گھریلو جھگڑوں سے تنگ خاتون نے پل چناب سے دریائے چناب میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی، تاہم پل چناب پر تعینات ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو دریا میں چھلانگ لگانے سے قبل ہی قابو کرلیا اور اس کی جان بچالی۔ تفصیلات کے مطابق صائمہ عرف سلمیٰ بی بی نامی خاتون نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر پل چناب سے دریائے چناب میں چھلانگ لگانے کی کوشش کی، جس پر ریسکیو 1122 کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے محفوظ کرلیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون بستی چکری، موضع سنکی کی رہائشی ہے اور اپنے شوہر ساجد کے ساتھ ہونے والے گھریلو لڑائی جھگڑوں سے پریشان تھی۔ بعد ازاں خاتون کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ صدر پولیس کے حوالے کردیا گیا، جہاں پولیس نے خاتون اور اس کے شوہر کے درمیان صلح کروانے کے بعد اسے شوہر کے حوالے کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments