اراضی تنازع پر فائرنگ گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، ) تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقے موضع شادی خان منڈا میں تنازعہ اراضی اور سابقہ مقدمہ بازی کی رنجش پر گھر میں گھس کر فائرنگ اور خاتون سے مبینہ بدسلوکی کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق محمد اسحاق کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق ملزمان محمد یعقوب، محمد احسن اور شاہد مسلح ہو کر ان کے گھر میں داخل ہوئے ۔ ایف آئی آر کے مطابق محمد یعقوب نے مبینہ طور پر ریپیٹر سے فائر کیا جو گھر کے گیٹ کو چیرتا ہوا گزر گیا، جبکہ محمد احسن کا دوسرا مبینہ فائر دیوار پر لگا۔ مدعی کے مطابق وہ جان بچانے کے لیے فصلوں میں چلا گیا ۔ پولیس نے مدعی کی درخواست پر تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments