نشتر،میڈیکل آفیسر کی خدمات ایجوکیشن سیکٹر کے سپرد
ملتان (لیڈی رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان کے میڈیکل آفیسر بی ایس 17 ریگولر ڈاکٹر محمد شرجیل بن ہاشمی کو ہسپتال سے ریلیو کرتے ہوئے ان کی خدمات سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب کے سپرد کردی گئی ہیں ۔
نشتر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق ڈاکٹر شرجیل بن ہاشمی کی خدمات انتظامی بنیادوں پر محکمہ صحت کو واپس کی گئی ہیں اور انہیں مزید احکامات کے لئے فوری طور پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، پنجاب کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments