پی ایم ایم ایل کا بلدیاتی انتخابات کیلئے تنظیمی امور کا جائزہ
جلال پور پیروالا (نامہ نگار)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں تنظیمی اجلاس ہوا جس میں پارٹی عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔
اجلاس کا مقصد تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانا، آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرنا اور کارکنان کی ذمہ داریاں متعین کرنا تھا۔اجلاس میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملتان کے جنرل سیکرٹری رانا عبدالرحمن مبشر نے خصوصی شرکت کی۔ رانا عبدالرحمن مبشر نے کہا کارکن عوام سے مضبوط رابطہ قائم کریں اور یونین کونسل و وارڈ کی سطح پر بھرپور تیاری کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments