نوابزادہ افتخار احمد خان کی آنکھوں کی کامیاب سرجری
مونڈکا (نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین یونین کونسل شاہ جمال مہر غلام علی شہزاد جانگلہ نے ساتھیوں کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان کی آنکھوں کی کامیاب سرجری پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے ۔
اس موقع پر مہر یاسر مشتاق جانگلہ سابق کونسلر، مہر ناصر مشتاق، ملک بلال سندیلہ سابق کونسلر، مہر مرید سیال، ڈاکٹر سلیم قریشی اور دیگر افراد بھی موجود تھے ۔ انہوں نے نوابزادہ افتخار احمد خان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔مہر غلام علی شہزاد جانگلہ نے کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ نوابزادہ افتخار احمد خان کو مکمل صحت عطا فرمائے اور انہیں مزید عوامی خدمت کی توفیق دے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments