خانیوال ، روٹی 20روپے میں فروخت، مقررہ نرخ نظرانداز

خانیوال ، روٹی 20روپے میں فروخت، مقررہ نرخ نظرانداز

مہنگی روٹی سے عوام پریشان،شہریوں نے انتظامیہ سے کارروائی مانگ لی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں روٹی مقررہ سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کیے جانے کی شکایات سامنے آنے پر شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔شہریوں کے مطابق متعدد تندوروں اور ہوٹلوں پر روٹی 20 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے ، جس سے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے موجودہ دور میں بنیادی اشیائے خورونوش پہلے ہی عوام کی پہنچ سے دور ہو رہی ہیں، جبکہ روٹی کی من مانی قیمت نے گھریلو بجٹ مزید متاثر کر دیا ہے ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال، اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے مطالبہ کیا کہ شہر بھر میں تندوروں اور ہوٹلوں کی فوری چیکنگ کی جائے ، سرکاری نرخ ناموں پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...