کوٹ ادو میں چوری، ڈکیتی کی چار وارداتیں، مقدمات درج
موٹر سائیکل، زیورات، نقدی اور شناختی دستاویزات چوری، تحقیقات شروع
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ضلع کوٹ ادو میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے ، پولیس نے چار مختلف واقعات کے مقدمات درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقے احسانپور میں دو ڈاکوؤں نے محمد علی سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لی، رضیہ مائی کے گھر کا تالا توڑ کر 2 تولہ طلائی زیورات اور 3 لاکھ روپے نقدی چور ی کرلیا گئی۔چور محمد اسلم کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی، عبد اللطیف کا شناختی کارڈ اور دیگر کاغذات چوری کرکے فرار ہوگئے ۔دوسری طرف تھانہ سنانواں کے علاقے پتل منڈا شرقی میں ڈالہ ڈرائیور نے موٹرائیکل سوار 22 سالہ محمد طارق کو ٹکر مار کر زخمی کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments