الخدمت فاؤنڈیشن :13 معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم

الخدمت فاؤنڈیشن :13 معذور  افراد میں وہیل چیئرز تقسیم

جلال پور پیروالا(نامہ نگار)الخدمت فاؤنڈیشن ضلع ملتان کے زیراہتمام 13 معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔۔۔

، جس کا مقصد خصوصی افراد کو سہولت فراہم کرنا اور انہیں بہتر زندگی گزارنے میں مدد دینا تھا۔تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن ضلع ملتان کے زیراہتمام سپانسر وقار احمد اور ڈاکٹر توقیر رانا کے تعاون سے معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن ضلع ملتان کے چیئرمین حافظ محمد اسلم نے شرکت کی جبکہ عدیل کریم بھٹی نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع ملتان اور مقامی ٹیم نے پروگرام کے انتظامات کیے ۔اس موقع پر چودھری عمران مانی، اسلم آصفی، نائب صدور الخدمت فاؤنڈیشن ضلع ملتان اور ڈاکٹر نوید ساجد پرنسپل پنجاب کالج جلال پور سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔شرکاء نے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے خصوصی افراد کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے فلاحی کام معاشرے کے محروم طبقات کی مشکلات کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...