نجکاری کے خلاف میپکو ملازمین کا احتجاج، دفاتر کی تالہ بندی

نجکاری کے خلاف میپکو ملازمین  کا احتجاج، دفاتر کی تالہ بندی

جہانیاں(نامہ نگار)نجکاری کے خلاف میپکو ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے دفاتر کی تالہ بندی کر دی اور کام مکمل طور پر بند کر دیا۔۔۔۔

 ملازمین نے حکومت سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی مرکزی قیادت کی ہدایت پر میپکو سب ڈویژن جہانیاں سمیت ضلع بھر میں ملازمین نے احتجاج کیا۔ مظاہرے میں ڈویژنل و سب ڈویژنل عہدیداران، یونین کارکنان، ممبران اور مختلف شعبہ جات کے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔احتجاج کے دوران ملازمین نے نجکاری کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور دفاتر کی تالہ بندی کرتے ہوئے کام چھوڑ ہڑتال کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے ۔اس موقع پر یونین کے زونل چیئرمین شیخ عارف، ڈویژنل چیئرمین چوہدری شہباز علی شانی، ڈویژنل سیکرٹری ٹکا خان، ڈویژنل وائس چیئرمین رانا تصور، مہر شکیل دوانہ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نجکاری سے ہزاروں ملازمین کا مستقبل متاثر ہوگا جبکہ صارفین کو فراہم کی جانے والی سہولیات بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے تحفظ، ادارے کے استحکام اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے نجکاری کا فیصلہ واپس لیا جائے ، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...