بارش پر واسا ہائی الرٹ، نکاسیٔ آب انتظامات مؤثر بنانے کی ہدایت

بارش پر واسا ہائی الرٹ، نکاسیٔ آب انتظامات مؤثر بنانے کی ہدایت

ڈی سلٹنگ تیز، ڈسپوزل اسٹیشنز فعال کردیئے ،منیجنگ ڈائریکٹر فیصل شوکت

ملتان (وقائع نگار خصوصی)شہر میں بارش کے پیش نظر واسا ملتان نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے نکاسیٔ آب کے انتظامات مزید مؤثر بنا دیئے ہیں۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شوکت نے تمام سیوریج و ڈسپوزل اسٹیشنز، مون سون کیمپوں اور فیلڈ ٹیموں کو فوری طور پر متحرک رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو فراہمی و نکاسیٔ آب کی معیاری سہولیات ہر صورت یقینی بنائی جائیں۔انہوں نے ڈسپوزل اسٹیشنز پر کلیکٹنگ ٹینکس کو فری فال رکھنے ، اسکریننگ چیمبرز کی بروقت صفائی اور لوڈشیڈنگ کے دوران بلا تعطل نکاسیٔ آب برقرار رکھنے کے لئے جنریٹرز کے ایندھن کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ سیوریج سب ڈویژنوں کو بارش شروع ہوتے ہی حساس مقامات پر مین ہول کور بروقت ہٹانے اور حفاظتی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کا بھی حکم دیا گیا۔ایم ڈی واسا کی ہدایات پر مون سون پلان کے تحت ڈی سلٹنگ مہم مزید تیز کر دی گئی ہے ۔ تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی ٹیمیں دن اور رات کی شفٹوں میں سیوریج لائنوں کی صفائی اور نکاسیٔ آب کی شکایات کے فوری ازالے میں مصروف ہیں۔ کارکردگی رپورٹس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد مین ہولز کی صفائی مکمل کی گئی، جبکہ معصوم شاہ روڈ اور ملتان ایونیو پر وینچنگ مشینری کے ذریعے سیوریج لائنوں کی صفائی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...